ڈیفنس میں طبی اصولوں کی خلاف ورزی پر نجی اسپتال سیل

زیر تعمیراسپتال میں آپریشن تھیٹرتھا، انفراسٹرکچر ،اینستھیسیاڈاکٹر وضروری عملہ نہیں تھا،آپریشن کیے جاتے تھے

ہیلتھ کیئرکمیشن کے چیئرمین سمیت9کمشنرزکی مدت15اپریل کوختم،نئے چیئرمین اور 9کمشنرزکا اعلان نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

ہیلتھ کیئر کمیشن نے منگل کو ڈیفنس کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کو سیل کردیا۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈاکٹر عامر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ اسپتال کے خلاف10دن قبل شکایت موصول ہوئی تھی جس پر آج کارروائی کرکے اسپتال کو سیل کردیا گیا ، مذکورہ اسپتال زیر تعمیر تھا آپریشن تھیٹرزبھی موجود تھا لیکن اسپتال میں انفراسٹرکچر موجود نہیں، اینستھسیا کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ نہ ہونے کے باوجود اسپتال میں مریضوں کے آپریشن بھی کیے جارہے تھے اس لیے اسپتال کو سیل کردیا۔

کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں، کلینکوں، لیبارٹریز ، میٹرنٹی ہومز کوضابطہ قانون میں لانے کیلیے حکومت سندھ نے 2013 صوبائی اسمبلی میں ہیلتھ کیئرکمیشن بل پیش کیاتھا ، سندھ اسمبلی سے 2014میں بل منظور ہوا جس کے تحت صوبے کے صحت کے مراکزکے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹریشن لازمی قراردیاگیاتھا۔


سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کا بل منظورہونے کے 2 سال بعد 2016میں کمیشن کا پہلا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیاگیا جس میں طے کیاگیا تھا کہ کمشنر اورچیئرمین کی مدت 3 سال کیلیے ہوگی، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے انتظامی ڈھانچے کے تحت 9کمشنرزمقرر اوران 9 کمشنرز میں سے ایک کوخفیہ ووٹنگ کے ذریعے چیئرمین کومنتخب کرناکمشین کے قواعد میں شامل ہے۔

14اپریل2016 میں 9 افرادکوسندھ ہیلتھ کیئرکمیشن میں بحیثیت کمشنررمقررکیاگیا تھا ان میں پروفیسر ٹیپوسلطان بھی شامل تھے جوکمیشن کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے چیئرمین سمیت 9کمشنرزکی تین سالہ مدت 15اپریل2019میں ختم ہوگئی ، قواعدکے مطابق جوکمشنر نہیں رہا وہ چیئرمین بھی نہیں ہوسکتا۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 15اپریل2016میں 9کمشنرز کے ناموں کا نوٹیف؎کیشن جاری کیاگیا تھا جس کے مطابق زاہد بشیر، پروفیسر ٹیپوسلطان، فاروق احمد ایچ پیزادہ، ایم نواز لغاری،پروفیسر عبدالستار میمن، ڈاکٹر حسین بخش میمن،،ڈاکٹر سکندر علی شاہ،ڈاکٹراقبال میمن اوراسلام الدین کے نام شامل ہیں ان 9کمشنررکی مدت معیاد15اپریل 2019 کو ختم ہوگئی جس کے بعد سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن بغیرکمشنرراور چیئرمین کے کام کررہا ہے۔

12اپریل کو صوبائی وزیر صحت عذراپیچو نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں نئے کمشنر اور نئے چیئرمین کی تعیناتیوں کے حوالے سے اجلاس بھی منعقدکیاتھا جس میں نئے چیئرمین کومنتخب کرنے کیلیے وزیر صحت نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تاہم ابھی تک کمیشن میں 9کمشنرزاور نئے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی، معلوم ہوا ہے کہ رواں ہفتے میں نئے چیئرمین اور 9کمشنرزکے ناموں کا اعلان کردیا جائیگا۔
Load Next Story