بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ مقامی آبادی میں خوف وہراس
نکیال سیکٹر میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارت كی جانب سے لائن آف كنٹرول پر جنگ بندی كی خلاف ورزيوں كا سلسلہ جاری ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح نکیال سیکٹر میں داتوٹ اور پالانی کے علاقوں پر بھاری مشین گنوں سے بلااستعال فائرنگ کی جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب مقبوضہ و آزاد كشمير كی سياسی قيادت اور حريت رہنماوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر خصوصی مبصر مشن بھیج کر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اب روز کا معمول بن چکی ہے، پاکستان کی جانب سے کئی بار کئے گئے احتجاج کے باوجود بھارت کے جنگی جنون میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہورہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات روز بروز کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔