کیوی بلے باز جیسی رائیڈرپر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگادی گئی

ممنوعہ ادویات کا استعمال پریشانی دور کرنے کیلئے کیا جس کا اعتراف کرتا ہوں، جیسی رائیڈر


AFP/ August 20, 2013
جیسی رائیڈر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پتہ چلا کہ وہ ممنوعہ ادویات کا استعمال کر رہے تھے جس پر انہیں 19 اپریل سے 19 اکتوبر تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے، اسپورٹس ٹربیونل فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیسی رائیڈر کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 6 ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اسپورٹس ٹربیونل کی رپورٹ کے مطابق جیسی رائیڈر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پتہ چلا کہ وہ ممنوعہ ادویات کا استعمال کر رہے تھے جس پر انہیں 19 اپریل سے 19 اکتوبر تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ٹربیونل کا کہنا تھا کہ جیسی رائیڈر کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے احتیاط برتنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کا استعمال کیا۔

دوسری جانب جیسی رائیڈر نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا استعمال اپنی پریشانی دور کرنے کے لئے کیا، ممنوعہ ادویات کا استعمال ان کی سنگین غلطی تھی جس کا وہ اعتراف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جیسی رائیڈر اسپتال کے عملے سے بدتمیزی اور نشے کی حالت میں ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرنے کے باعث تنازعات کی زد میں آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں