وفاقی حکومت کا موڈیفائیڈ ایمنسٹی اسکیم لانے کا اصولی فیصلہ
غیر ملکی اثاثہ جات وطن واپس لانے کیلیے زیادہ فوکس،اس پر ٹیکس شرح کم رکھی جائیگی
وفاقی حکومت نے مجوزہ ایمنسٹی اسکیم2019 میں کالا دھن سفید کرنے، تجویز کردہ ٹیکس کی شرح کم کر کے موڈیفائیڈ ایمنسٹی اسکیم 2019 لانے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق غیر ملکی اثاثہ جات کو واطن واپس لانے کیلیے زیادہ فوکس کیا جائے گا اور اس پر ٹیکس کی شرح کم رکھی جائے گی اور کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے تیار کردہ ایمنسٹی اسکیم کے نئے مسودے میں بھی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اہم ترامیم تجویز کردیں اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے سادہ و آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ساتھ تین روز میں ایمنسٹی سکیم(اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم)2019 کے مسودے میں اہم ترامیم کرکے منظوری کیلیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں غیر ملکی اثاثی جات بارے ملنے والی معلومات بارے چونکہ اب ڈائریکٹریٹ قائم ہوچکا ہے اور پاکستانیوں کے بیرون ممالک اثاثہ جات اور بینک اکاونٹس کے بارے میں ایف بی آر کے پاس معلومات اتنی زیادہ آگئی ہیں کہ اب لوگوں کیلیے بیرون ممالک اثاثہ جات و بینک اکاونٹس چھپانا مشکل ہوجائیگا اور لوگ مشکل سے بچنے کیلیے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے اور توقع ہے زیادہ سے زیادہ غیر لکی اثاثہ جات ظاہر کرکے وطن واپس لائیں گے۔