پی آئی اے اور مکڈونلڈز پاکستان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مکڈونلڈز بورڈنگ کارڈ پر خصوصی پیشکش کی برانڈنگ کریگا،تمام شاخوں پر دستیاب ہوگی


Staff Reporter April 24, 2019
پی آئی اے اور مکڈونلڈز میں معاہدے کے موقع پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے اور مکڈونلڈز پاکستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مکڈونلڈز کی جانب سے قومی ایئر لائن کے مسافروں کیلیے خصوصی پیشکش کی گئی ہے۔

معاہدے کے مطابق مکڈونلڈز بورڈنگ کارڈ پر اپنی خصوصی پیشکش کی برانڈنگ کریگا جو پی آئی اے کے تمام مسافروں کیلیے ملک بھر کے مکڈونلڈز کی تمام شاخوں پر دستیاب ہوگی، تقریب مکڈونلڈز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ برانچ پر منعقد ہوئی، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک، چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے علی طاہر قاسم، مکڈونلڈز پاکستان کے چیف آپریشنز مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ اینڈ سپلائی چین جمیل مغل نے ایئرلائن کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر پی آئی اے کے صدر اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ نمایاں کمپنیوں کا یہ اشتراک صارفین اور ویلیو چین کی ترقی کے ضمن میں دونوں کے فائدے کیلیے ایک شاندار کاوش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ صرف شروعات ہیں، مستقبل میں مشترکہ تعاون کے مزید منصوبے بھی متوقع ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل مغل نے کہا کہ مکڈونلڈز پاکستان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا یہ باہمی معاہدہ ایک شاندار اشتراک ہے، قومی ایئرلائن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور آپ کے سفر کو اور بھی زیادہ خوشگوار بنانے پر ہمیں فخر ہے، یقیناً دونوں برانڈز کے لیے ایک قابل قدر تجویز ہے کیونکہ پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 6 ملین سے زائد ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی مسافر دونوں شامل ہیں۔

مزید یہ کہ دونوں برانڈز مشترکہ طور پر کام کرنے کے دیگر مواقع کیلیے کوشاں ہیں جیسے تمام مقامی اور بین الاقوامی پروازوں اور ایئرپورٹ لائونجز پر مسافروں کو مک کیفے کافی پیش کرنا شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں