تھائی لینڈ كی وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
تھائی وزیراعظم اپنے قیام كے دوران صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔
تھائی لینڈ كی وزیر اعظم ینگ لگ شینا وترا پاكستان كے 2 روزہ سركاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیكنالوجی انوشہ رحمان اور اعلیٰ حكام نے تھائی وزیر اعظم كا پرتپاک خیر مقدم كیا، اس موقع پر تھائی وزیر اعظم كو 19 توپوں كی سلامی دی گئی، تینوں مسلح افواج كے چاق وچوبند دستے نے بھی انہیں سلامی دی جبکہ 2 بچوں نے تھائی وزیر اعظم كو گلدستے بھی پیش كئے۔
تھائی وزیراعظم اپنے قیام كے دوران صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں اور ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔
واضح رہے کہ ینگ لگ شینا وترا گزشتہ ایک دہائی میں پاكستان كا دورہ كرنے والی پہلی تھائی وزیراعظم ہیں۔