نائیجیریا کی فوج کا انتہا پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

بوکوحرام کے سربراہ شیکاو ممکنہ طور پر 25 جولائی اور 3 اگست کی درمیان کسی وقت ہلاک ہو گئے ہیں، فوج کا دعویٰ


ویب ڈیسک August 20, 2013
بوکوحرام نے 2009 سے نائجیریا میں حکومت کے خلاف بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ فوٹو اے ایف پی /فائل

نائجیریا کی فوج نے انتہا پسند تنظیم ''بوکو حرام'' کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کی ممکنہ طور پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔


نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بوکوحرام کے سربراہ شیکاو ممکنہ طور پر 25 جولائی اور 3 اگست کی درمیان کسی وقت ہلاک ہو گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیکاؤ کو 30 جون کو اس وقت گولی مار کرزخمی کر دیا گیا تھا جب سیکیورٹی فورسز نے شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام کے ایک ٹھکانے پر چھاپا مارا تھا، دوسری جانب بوکو حرام نے شیکاؤ کی ہلاکت کے حوالے سے اب تک کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


واضح رہے کہ بوکوحرام نے 2009 سے نائجیریا میں حکومت کے خلاف بغاوت کررکھی ہے اور یہ تنظیم نائجیریا میں اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے، 2009 میں بھی نائیجیریا کی پولیس کی جانب سے شیکاؤ کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں