اسلام آباد واقعہ پیپلزپارٹی کے رہنما زمرد خان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ تھا تحقیقاتی رپورٹ

اسلام آباد واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی سینئر افسر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش نہیں کی گئی


ویب ڈیسک August 20, 2013
وزارت داخلہ کی 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کر کے سیکریٹری داخلہ اور وزیر داخلہ کو پیس کردی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

جناح ایونیو پرپیش آنے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جس میں کمیٹی نے سکندر حیات کو پکڑنے کی زمرد خان کی کوشش کو غیر ذمہ دارانہ قراردے دیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ زمرد خان کا وہاں موجود پولیس کے سینئرافسران اورسیکیورٹی اہلکاروں کو اعتماد میں لئے بغیر سکندر حیات تک پہنچنا غیر قانونی اور غیر زمہ دارانہ رویہ تھا، رپورٹ میں سکندر حیات تک پہنچنے دینے کی اجازت دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کر کے سیکریٹری داخلہ اور وزیر داخلہ کو پیش کردی ہے، رپورٹ میں کسی سینئر افسر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش نہیں کی گئی، رپورٹ میں پولیس کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے کی سفارش کی گئی اور پولیس اہلکاروں کو لیزر گن، ٹیلی اسکوپ اور جدید ہتھیار مہیا کرنے کا بھی کہا گیا ہے، رپورٹ میں میڈیا اور ہجوم کی جائے وقوعہ پر موجودگی کو بد انتظامی قرار دیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے جائے وقوعہ کا 3 بار دورہ کیا اور تمام محرکات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں اپنی سفارشات پیش کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |