گوجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

چینی باشندہ کاروباری سلسلہ میں پاکستان میں کافی عرصے سے رہائش پزیر تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 24, 2019
خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ میں 36 سالہ چینی باشندے زاہوکے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، جسکے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا اورسر، کمراورٹانگوں پہ شدید چوٹیں آئیں۔ چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا زاہوکمرہ 223 میں رہائش پزیرتھا، چینی باشندہ کاروباری سلسلے میں پاکستان میں رہائش پزیرتھا۔ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |