ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 118 افراد ہلاک ہوئے این ڈی ایم اے
سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نینشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں سے 118 افراد کی ہلاکتوں اور 5لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کےمتاثر ہونے کی تصدیق کردی۔
این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب اور تیز بارشوں سے ملک بھر میں 812 افراد زخمی ہوئے، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ 4 لاکھ 12 ہزار ایکڑ زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی،این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے مکمل یا جزوی طور پر 27 ہزار سے زائد گھروں کونقصان پہنچا، سیلاب سے ایک ہزار 746دیہات متاثر ہوئے اور9 ہزار 215 افراد ریلیف کیمپوں میں زندگی بسر کررہے ہیں۔