کراچی میں رینجرزکی کارروائی 2 ٹارگٹ کلرزاسلحہ سمیت گرفتار

گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیو ایم ( لندن ) سے ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک April 24, 2019
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبرسمیت 12 مئی2007 کو فائرنگ میں ملوث رہے ہیں، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

رینجرزنے کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرزکو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رینجرزنے کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرزکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیو ایم ( لندن ) سے ہے، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبر سمیت 12 مئی 2007 کو فائرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شٹرڈاؤن ہڑتال کرانے، کھالیں چھیننے، ہڑتالیں کرانے میں ملوث ہیں اور ملزمان 4 ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں