خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دیدی

بچوں کو اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا اور مفت کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی، صوبائی وزیر تعلیم


ویب ڈیسک August 20, 2013
اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم فوٹو: رائٹرز

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ صوبائی تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات بورڈ کے تحت کرانے کی تجویز دی گئی ہے، اسکول نہ جانے والے بچوں کے لئے انرولمنٹ مہم شروع کی جائے گی جب کہ بچوں کو اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا اور مفت کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 سے 10 سال عمر کے 20 سے 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں اور اساتذہ کی تربیت کے لئے ٹیچرز ٹریننگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں