ضمنی انتخابات میں یہودیوں کے رہبر گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا غرق کردیں گے مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف ناہل افراد کا ٹولہ ہے اور ان کی خیبر پختون خوا میں حکومت 3 ماہ کے اندر ہی ناکام ہو چکی ہے، فضل الرحمن


ویب ڈیسک August 20, 2013
پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: ایکسپریس

DUBAI: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں یہودیوں کے رہبر گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا غرق کردیں گے۔

لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحما ن نے عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ تحریک انصاف میں حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں اور آج خود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے صوبائی حکومت نہیں چل رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ناہل افراد کا ٹولہ ہے اور ان کی خیبر پختون خوا میں حکومت 3 ماہ کے اندر ہی ناکام ہو چکی ہے، صوبے میں دہشت گردی اور بد امنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ تحریک انصاف یہودیوں کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ کرنا چاہتی ہے لیکن اب صوبے کے عوام ان کو اور ان کے ایجنڈے کو الیکشن ميں شکست دے کر پاکستان کے سیاسی میدان سے خارج کردیں گے، جس طرح آج امریکا افغانستان سے بھاگنے پر مجبور ہے ہم ان لوگوں کو بھی پاکستان سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے، ہم پاکستان کے وفادارہیں اور پاکستان میں خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صوبے اور پاکستان کو امن دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہم پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا فضل االرحمان نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کررہی ہے اور اس میں سے اسلامی تعلیمات کو نکال رہی ہے، جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تمام تر دباؤ مسترد کردیا تھا اور اسلامی تعلیمات کو نصاب میں تحفظ فراہم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |