دنیا کے سب سے بڑی جمعوریت کے علم بردار بھارت میں جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے آئے دن واقعات رونما ہوتے ہیں وہیں اس کا عکس ایک حکومت سروے میں بھی واضح ہوا ہے۔
سروے میں انکشاف ہوا ہے میں بھارت میں بسنے والے مختلف مذاہب میں مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے کم ہے اور مسلمانوں میں فی شخص کی اوسط آمدنی صرف 32.66 روپے روزانہ ہے۔ سروے کے مطابق سکھوں کا معیار زندگی اوسطا 55.30 روپے فی شخص آمدنی کے ساتھ سب سے بلند، عیسائیوں کا 51.43 روپے کے ساتھ دوسرے جب کہ ہندؤں کا 37.50 روپے تیسرے نمبر پر ہے۔
ماہانہ اخراجات کے حوالے سے بھی عیسائی اوسطا 1659 روپے اخراجات کے ساتھ سب سے آگے جب کہ مسلمان 980 روپے فی شخص کے ساتھ سب سے پیچھے ہیں۔