بھارت میں مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے زیادہ پست ہے حکومتی سروے

مسلمانوں میں فی شخص کی اوسط آمدنی صرف 32.66 روپے اور سکھوں کی 55.30 روپے روزانہ ہے، حکومتی سروے


ویب ڈیسک August 20, 2013
بھارت میں دوسرے تمامذاہب کے افراد کی نسبت مسلمانوں کا معیار زندگی کم ترین ہے، حکومتی سروے۔ فوٹو: فائل

دنیا کے سب سے بڑی جمعوریت کے علم بردار بھارت میں جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے آئے دن واقعات رونما ہوتے ہیں وہیں اس کا عکس ایک حکومت سروے میں بھی واضح ہوا ہے۔

سروے میں انکشاف ہوا ہے میں بھارت میں بسنے والے مختلف مذاہب میں مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے کم ہے اور مسلمانوں میں فی شخص کی اوسط آمدنی صرف 32.66 روپے روزانہ ہے۔ سروے کے مطابق سکھوں کا معیار زندگی اوسطا 55.30 روپے فی شخص آمدنی کے ساتھ سب سے بلند، عیسائیوں کا 51.43 روپے کے ساتھ دوسرے جب کہ ہندؤں کا 37.50 روپے تیسرے نمبر پر ہے۔


ماہانہ اخراجات کے حوالے سے بھی عیسائی اوسطا 1659 روپے اخراجات کے ساتھ سب سے آگے جب کہ مسلمان 980 روپے فی شخص کے ساتھ سب سے پیچھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں