ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے، ملزمان نے 15 ارب ڈالرز بیرون ملک اسمگل کیے، ایف آئی اے
ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں کراچی کے 2 بروکر عبدالقادرمیمن اور طارق محمودعرف بابا شامل ہیں جب کہ آصف الرحمن عزیز، بوعلی، فرحت علی اور دیگر کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان پر 50 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے 15 ارب روپے مالیت کے ڈالرز بیرون ملک اسمگل کیے، ملزمان کے خلاف 5 ایف آئی آرز لاہورمیں درج کرلی گئی ہیں جب کہ پکڑے گئے 50 بے نامی اکاؤنٹس کراچی کےرہائشیوں کے نام پر ہیں، یہ تمام اکاؤنٹس لاہور میں مختلف بینکوں میں شپنگ ڈاکومنٹس کے تحت کھولے گئے، ان اکاؤنٹس میں رقوم کراچی سے لاہور اور پھردبئی منتقل کی گئیں۔