ایسٹر دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے سری لنکا

8 خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی جن میں سے ایک نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی


ویب ڈیسک April 24, 2019
8 خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی جن میں سے ایک نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی فوٹو:فائل

سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکن پولیس کے سربراہ اور ڈپٹی وزیر دفاع روان وجے وردنے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش نے سری لنکا بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

سری لنکن پولیس چیف نے بتایا کہ ایسٹرکےموقع پردھماکوں کےالزام میں 60افراد گرفتارکیےجاچکےہیں جن میں سے ایک شام کا شہری بھی ہے، تحقیقات کےمطابق دھماکوں میں 9 خودکش حملہ آورملوث تھے جن میں سے 8 کی شناخت کی جاچکی ہے۔

ڈپٹی وزیردفاع نے بتایا کہ دھماکوں میں ملوث مقامی گروہ کے لیڈر نے شنگریلا ہوٹل میں خودکشی کرلی اور ایک بمبار نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔ برطانوی سیکیورٹی فورسز نے اُس خودکش حملہ آور کی شناخت عبدالطیف محمد کے نام سے کی ہے۔

اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 359 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں سے 39 غیر ملکی تھے۔ انتہا پسند تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں