ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا وزیراعظم آفس
عمران خان نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی، وزیراعظم آفس
ایران میں دیے گئے بیان کے بارے میں وزیراعظم آفس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی، غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان کی سرزمین استعمال کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی تناظر میں ہے اور اسی انداز میں ایران اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تاہم وزیراعظم عمران خان پورے خطے کے امن کے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھنا غلط تشریح ہوگی اور اس طرح سے کرنا کسی طور بھی پاکستان کی خدمت نہیں ہوگی۔