
لکس اسٹائل ایوارڈ نامزدگیوں کے اعلان کے ساتھ ہی تنازعہ کا شکار بنے ہوئے ہیں کچھ فنکاروں نے نامزدگیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوارڈ انتظامیہ پر سوال اٹھائے ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے جن میں گلوکارہ میشا شفیع، ماڈل ایمان سلیمان اور میک اپ آرٹسٹ صائمہ شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
تاہم ایوارڈ یافتہ فلم 'مور' کے ہدایت کار جامی نے جنسی ہراسانی کا شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ ہی اٹھاکر باہر پھینک دیا جو انہیں 2016 میں فلم 'مور' کی ہدایت کاری پر بہترین ہدایت کار کے لیے دیا گیا تھا۔ جامی نے ایوارڈ باہر پھینکے جانے کی تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا ہمیں جنسی طورپر ہراساں ہونے والی خواتین کی کہانیوں پر یقین ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Lux Award for Best film Moor is now on the road outside my gate. We believe and stand by our Women stories! @Unilever @LeenaNairHR pic.twitter.com/lUwJUmaXq0
— jami-ازار (@jamiazaad) April 24, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ کے خلاف بولنے والے فنکار
واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں نامزد ہونے والے زیادہ تر فنکاروں نے گلوکارہ میشاشفیع کی حمایت میں ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے، میشا شفیع نے گزشتہ برس گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا۔ ایوارڈ کا بائیکاٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نامز د ہونا نہیں چاہتے جو جنسی ہراسانی جیسے فعل میں مبتلا ہو۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔