کوئٹہ میں 100 ٹن سے زائد دھماکا خیزمواد برآمد 8 ملزمان گرفتار

گودام سے 20 ٹن کے تیاربموں کے علاوہ تاریں، فیوز، موبائل سیٹ، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔

گودام سے 20 ٹن کے تیاربموں کے علاوہ تاریں، فیوز، موبائل سیٹ، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔ فوٹو: بنارس خان/ ایکسپریس

فرنٹیئر کور نے 100 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرکے کوئٹہ کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، کارروائی میں 8 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔


فرنٹیئر کور کے کرنل مقبول حسین شاہ نےبتایا کہ گزشتہ روزدھماکا خیز مواد برآمد کرکے 2ملزمان کو پکڑاگیا تھا جن کی نشاندہی پرفاروق اعظم چوک سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپا مارا گیا جہاں سے 20 ٹن کے تیاربموں کے علاوہ تاریں، فیوز، موبائل سیٹ، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔

کرنل مقبول کے مطابق کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پکڑا جانے والا یہ سب سے بڑادھماکا خیز مواد ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story