تحریک انصاف میں تقسیم پیدا کرنے کیلیے من گھڑت خبریں لگوائی جارہی ہیں جہانگیرترین

جعلی پروپیگنڈا کر کے پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 24, 2019
عثمان بزدار کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے، جہانگیر ترین۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کیلیے من گھڑت خبریں لگوائی جا رہی ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے، میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کے متعلق چلنے والی خبریں سرا سر بے بنیاد ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں، جعلی پروپیگنڈا کر کے پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں