
رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے، میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کے متعلق چلنے والی خبریں سرا سر بے بنیاد ہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں، جعلی پروپیگنڈا کر کے پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔