عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے

میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے، عاطف اسلم


ویب ڈیسک April 24, 2019
اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوذ ہے، عاطف اسلم۔ فوٹو: فائل

معروف بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم اب گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے۔

عاطف اسلم نے اپنی آواز سے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنا رکھا ہے، ان کے دیوانوں میں خواتین ، نوجوان اور بوڑھوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BicheS8HdjA/"]

پاکستان میں کئی بچوں نے عاطف کا گایا ہوا گیت خوبصورت انداز میں گا کر سب کو حیران کردیا تھا جس کی تازہ مثال حال ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے عرش مان نعیم ہیں جب کہ 8 سالہ ہادیہ ہاشمی بھی اُن گلوکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے عاطف اسلم کے ہمراہ کنسرٹ میں بھی گانا گایا تھا یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ ستارا گلوکاری سے محبت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگیا ہے۔


عاطف اسلم نے ایک ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے کیوں کہ جس موڑ پر وہ ابھی کھڑے ہیں وہ وقت میں خود بھی دیکھ چکا ہوں اس لئے اب میں انہیں اچھے سے اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں