ایشیائی بینک انکم سپورٹ پروگرام کیلیے43 کروڑ ڈالرجلددیگا

دیامربھاشاڈیم اورگیس منصوبوںمیں تعاون کرینگے،بینک کے وفدکی وفاقی وزیر خزانہ کویقین دہانی


Numainda Express August 20, 2013
سرکلرڈیٹ ختم کردیا،توانائی بحران کے خاتمے پرتوجہ ہے،اسحاق ڈار،اقتصادی پالیسیوں پربریفنگ فوٹو : فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، تاجکستان، افغانستان، پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کوقرضہ دینے اور انکم سپورٹ پروگرام کے لیے جلد 43 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

یہ یقین دہانی ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر زیاو زاہو نے اعلی سطح کے وفدکی سربراہی کرتے ہوئے منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کرائی۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور ملک میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی اقتصادی پالیسیوں و اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا اور مختلف منصوبوں میں تعاون پر بینک کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اقتدارمیں آکر گردشی قرضے کا خاتمہ کیا۔



جس سے نیشنل گرڈ میں 1700میگاواٹ بجلی شامل ہوئی، حکومت اپنی تمام تر توجہ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے پر صرف کررہی ہے اور ڈھائی ماہ کے دوران بیشتر منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر آپریشن ون ژیا ژوژاہو نے کہا کہ بینک دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور تاجکستان، افغانستان، پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ڈی بی پاکستان کو جلد ہی انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 43 کروڑ ڈالر جاری کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کا عزم خوش آئند ہے۔

امید ہے بینک کی طرف سے ملنے والی امداد کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگا، تاجکستان، افغانستان، پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے خطے کی ترقی اور باہمی روابط کے فروغ میں اہم کردار اداکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |