موجودہ صورتحال میں 2020 کے اولمپکس میں بھی میڈل جیتنا مشکل ہے عاقل شاہ

نیشنل گیمز 16سے 22اکتوبر تک لاہور میں ہوں گے، عاقل شاہ

خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر کھیل و سینئر نائب صدر پی او اے سید عاقل شاہ نے کہااولمپکس میں پاکستان کو میڈل حاصل کرنے کیلئے 8سے 12سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینی ہوگی. فوٹو: فائل

LUCKNOW:
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سپورٹس کمیشن کا اجلاس سید عاقل شاہ کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پی او اے خالد محمود ، پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ سمیت کمیشن کے 17 کے قریب اراکین نے شرکت کی۔


اس موقع پر لاہور میں نیشنل گیمز کے انعقاد کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر کھیل و سینئر نائب صدر پی او اے سید عاقل شاہ نے بتایا کہ نیشنل گیمز 16سے 22اکتوبر تک لاہور میں ہوں گے، انھوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں کسی وجہ سے نیشنل گیمز کے انعقاد میں کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو صوبہ خیبر پختونخوا 60 دن کے اندر اپنے صوبہ میں نیشنل گیمز کے انعقاد کی پیشکش کرتا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کو میڈل حاصل کرنے کیلئے 8سے 12سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینی ہوگی تاہم ملک میں موجودہ کھیلوں کی صورتحال کے مطابق 2020 تک بھی اولمپکس میں میڈل حاصل کرنا مشکل ہے۔
Load Next Story