روئی کی قیمتیں 7050روپے من تک پہنچ گئیں

مختلف شہروں میں روئی کی 17 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے سے 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے.


APP August 20, 2013
مختلف شہروں میں روئی کی 17 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے سے 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے. فوٹو: فائل

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ منگل کو6 ہزار 850 روپے فی من پر مستحکم رہے جبکہ ریڈی مارکیٹس میں قیمتیں 7050 روپے فی منتک ریکارڈ کی گئیں۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 17 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے سے 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے، سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدرآبادکی روئی کی بالترتیب 2 ہزار، 1 ہزار 800 اور 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 850 روپے سے 6 ہزار 950 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے جبکہ چیچہ وطنی کی روئی کی 1 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار روپے سے 7 ہزار 50 روپے فی من پر بند ہوئے، اسی طرح شہدادپور اور ٹنڈوآدم کی روئی کی بالترتیب 2 ہزار اور 1 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 850 روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔