سونے کی درآمد معطل کیے جانے سے زیورات کی ایکسپورٹ بند
صنعت کواعتماد میں لیے بغیرفیصلہ کیا گیا،زرمبادلہ کانقصان،اسمگلنگ کی راہ ہموارہوئی
آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد معطل کیے جانے سے سونے کے زیورات کی تیاری اور ایکسپورٹ کی صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
حکومت نے ایس آر او 266کی معطلی کا فیصلہ لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے اور 1 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ کروڑوں روپے کے محصولات ادا کرنے والی صنعت کو اعتماد میں لیے بغیر کیا، اس فیصلے سے سونے کی اسمگلنگ کی راہ ہموار کردی گئی ہے ۔
جس کے نتیجے میں ملک سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ تقریباً بند ہوچکی ہے اور ملک کو یومیہ 30کروڑ روپے مالیت کے زرمبادلہ سے محرومی کا سامنا ہے۔ آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدے دار ایس آر او 266کی معطلی کے خلاف بدھ کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔