انٹرنیشنل اسٹارز نے ورلڈ کپ کے لیے سامان باندھنا شروع کردیا

انٹرنیشنل اسٹارز کے آخری اسٹیج پر رخصت ہونے سے آئی پی ایل کی چمک دمک ماند پڑسکتی ہے، ماہرین


AFP April 25, 2019
انٹرنیشنل اسٹارز کے آخری اسٹیج پر رخصت ہونے سے آئی پی ایل کی چمک دمک ماند پڑسکتی ہے، ماہرین فوٹو: فائل

آئی پی ایل میں شریک انٹرنیشنل اسٹارز نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے اپنا سامان باندھنا شروع کردیا میگا ایونٹ کیلیے منتخب ہونے والے پلیئرز اپنی اپنی ٹیموں کو بیچ منجھدار میں چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر لوٹنے والے ہیں۔

سب سے پہلے رخصت ہونے والوں میں جونی بیئر اسٹو شامل ہیں جو سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے اپنے اس سیزن کے آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے،اس سے قبل 9 اننگز میں وہ 445 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کے ایک اور بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئندہ ہفتے آسٹریلوی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرنیشنل اسٹارز کے آخری اسٹیج پر رخصت ہونے سے آئی پی ایل کی چمک دمک ماند پڑسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔