جان اورنرگس کی’’مدراس کیفے‘‘23 اگست کوریلیزہوگی

نرگس فخری اور جان ابراہم تھرلر فلم’’مدراس کیفے‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Net News August 21, 2013
ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جب کہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔فوٹو: فائل

بالی ووڈاداکارہ نرگس فخری اور جان ابراہم تھرلر فلم''مدراس کیفے'' 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جب کہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹرکے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ جان ابراہم اور رونی لاہری کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں خود جان ابراہم سمیت نرگس فخری،انشومن کھرانہ،جیکولین فرنانڈس، راشی کھنہ،لینا ماریہ اورسدھارتھا باسو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ پولیٹیکل ڈرامہ فلم مدراس کیفے 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی شانتانو موئترا نے ترتیب دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں