مچل اسٹارک نے پاکستانی اسپن تکون کو خطرناک قرار دیدیا

گرین شرٹس کیخلاف منظم منصوبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، آسٹریلوی پیسر

آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے کہا کہ پاکستان کیخلاف یواے ای کی خشک وکٹوں پر فاسٹ بولنگ بڑا کردار ادا کرے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

NEW DEHLI:
آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک ون ڈے سیریز میں پاکستان کو خطرناک حریف خیال کرتے ہیں، اسٹارک پاکستانی اسپنرز کی تکون سعید اجمل، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم کیلیے بڑا خطرہ خیال کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، لہذا ہمیں ان کیخلاف منظم منصوبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور انھیں شکست دینے کیلیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا پڑیگا۔


انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف یواے ای کی خشک وکٹوں پر فاسٹ بولنگ بڑا کردار ادا کرے گی، تیزی سے ابھرنے والے لیفٹ آرم پیسر نے افغانستان کیخلاف واحد ون ڈے میں47 رنز کے عوض4 وکٹیں لیں، پاکستان کو منگل سے شارجہ میں شروع ہونے والی تین ون ڈے کی سیریز میں وکٹوں کے اسپنرزکیلیے معاون ہونے کے تاثر پر انھوں نے کہا کہ ہمیں بھی گمان تھا کہ شارجہ کی وکٹ پرگیند بہت اسپن ہوگی لیکن افغانستان کیخلاف میچ میں ہمارے فاسٹ بولرز نے10میں سے9 وکٹیں لیں، جس کی بنیاد پر میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے میچز میں یہاں کی وکٹوں پر فاسٹ بولرز نتائج پر اثرانداز ہوں گے۔

انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ لائن کی ناکامی پر سیریز 0-4 سے ہارجانے کے بعد ہماری بیٹنگ پر بہت باتیں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں انھیں چھوڑ کر یواے ای کی گرم کنڈیشنز میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی جیسا کہ افغانستان کیخلاف کپتان کلارک ، میتھیوویڈ اور مائیکل ہسی نے کیا۔
Load Next Story