شان کی نئی اردو فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ کا نیا ٹریلرجاری

جذبہ حب الوطنی پر بننے والی نئی اردو فلم،سایہ خدائے ذوالجلال، کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔


Net News August 21, 2013
فلم میں مرکزی کردار اداکار شان نے ادا کیا ہے۔فوٹو: فائل

جذبہ حب الوطنی پر بننے والی نئی اردو فلم،سایہ خدائے ذوالجلال، کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار شان نے ادا کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری کرنے کے موقع پر اداکار شان،ارباز خان اور کامران مجاہد بھی موجود تھے۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر توصیف اور ہدایتکار عمیر فضلی ہیں۔پاکستانیت اور ملکی وقار کو بلند کرنے کے پیغام پر مبنی اس فلم کے خالق ماضی کے معروف مصنف حزیں قادری کے بیٹے انعام قادری ہیں۔ موسیقی ابھرتے گلوکار شہریار ٹوانہ نے دی ہے۔فلم سایہ خدائے ذوالجلال 2014 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔