مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

گھرگھرتلاشی کی آڑمیں بھارتی فورسزکشمیریوں کوہراساں کرنے میں بھی مصروف ہے، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک April 25, 2019
شہادت کے بعد وادی بھرمیں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے۔ فوٹو: فائل

MANILA: ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسزنے ایک پھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گھرگھرتلاشی کی آڑمیں بھارتی فورسزکشمیریوں کو ہراساں کرنے میں بھی مصروف ہے۔

دوسری جانب شہادت کے بعد وادی بھرمیں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں