پنجاب اسمبلی کے اراکین کا اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ

دورہ کرنے والوں میں پی ٹی آئی، پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں


Staff Reporter April 23, 2019
دورہ کرنے والوں میں پی ٹی آئی، پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں

پنجاب اسمبلی کے اراکین نے اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ کیا اور غذائیت سے بھرپور ڈیری پروڈکٹ فراہم کرنے کے عمل کی تعریف کی۔

پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ساہیوال میں اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ کیا جہاں اُنہیں پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے ڈیری فارم کا پورا نظام دیکھا جس میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری اور عالمی معیارات کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

دورہ کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سُہیل رانا، رفیعہ کمال، نبیلہ حکیم علی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے راحیلہ خادم حُسین اور شمیلا اسلم اور پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک سمیت سید حامد فلکی ڈائریکٹر برائے پارلیمانی افیئرز پنجاب یوتھ کاؤنسل بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر برائے ایگری کلچر بزنس سید سعود احمد پاشا نے کہا اینگرو فوڈز پاکستان کے ڈیری شعبے کی ترقی میں متحرک کردار ادا کررہی ہے اور اس دورے کیساتھ ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنے تمام پراسز میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

اراکین پنجاب اسمبلی نے دورے کو بہت مثبت قرار دیا اور صاف، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور ڈیری پروڈکٹ فراہم کرنے کے عمل کی تعریف کی، ساتھ ہی پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |