لاہور میں نوجوان کی باپ اور 2 بہنوں کو قتل کر کے خود کشی

اویس اپنی سابق بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اہل خانہ اس کی مخالفت کرتے تھے، بھائی کا بیان


ویب ڈیسک April 25, 2019
شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، پولیس فوٹو: فائل

شفیق آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

لاہور کے علاقے شفیق آباد کے رہائشی اویس نے گھریلو جھگڑے پر باپ اور دو بہنوں کو قتل جبکہ ایک بھائی کو زخمی کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اویس کے بڑے بھائی شہزاد کا کہنا ہے کہ اویس اپنی طلاق یافتہ بیوی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اہل خانہ اس کی مخالفت کرتے تھے اور آئے روز اس موضوع پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہےکہ اویس نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنےوالد محمدریاض اور دو بہنوں مریم اور سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گولیوں کی زد میں آنےسےملزم کا چھوٹا بھائی فرحان زخمی ہوگیا۔ جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سب کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اویس نےگولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی نوجوان اور فرانزک رپورٹ منظرعام پر آنے سے حقائق تک پہنچنے میں مدد ملےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں