سانگھڑ اکبر بگٹی کی چھٹی برسی آبائی گائوں میں منائی گئی

6 سال قبل بلوچ قوم کے بہادر رہنماء نواب اکبر خان بگٹی کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کر دیا گیا،شاہ نواز بگٹی و دیگر۔


Nama Nigar August 27, 2012
بلوچ رہنما پاکستان کے حامی تھے، اصل قاتلوں کو انٹرپول کے ذریعے بلوا کر پھانسی دی جائے ۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے قائد اور بلوچستان کے سابق گورنر نواب اکبر خان بگٹی کی چھٹی برسی ان کے آبائی گائوں کوٹ نواب بگٹی اسٹیٹ میں یوم سیاہ کے طور پر منائی گئی۔

اس موقع پر قرآن خوانی ، خیرات اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ، بعد ازاں کوٹ نواب سے پریس کلب سانگھڑ چوک تک ریلی نکالی گئی جس سے مرکزی پریس ترجمان دربان بگٹی ، ڈاکٹر فاروق ،شاہد بگٹی، شاہ نواز بگٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کو عالمی قوتوں کی سازشوں کے تحت شہید کیا گیا، آج 80 ہزار بلوچ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصل قاتلوں کو انٹر پول کے ذریعے بلوا کر پھانسی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، ہمارے قائد نے بلوچ قوم کے حقوق کی بات کی تھی اور وہ پاکستان کے حامی تھے، ہم سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دریں اثنا بگٹی ویلفیئر اتحاد نیٰ نواب اکبر خان بگٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے قتل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شریک افراد قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر شاہ نواز بگٹی و دیگر نے کہا کہ 6 سال قبل بلوچ قوم کے بہادر رہنماء نواب اکبر خان بگٹی کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کر دیا گیااور اب تک ان کے قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث بلوچ قوم میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں