عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ بیسٹ الیون کے کپتان مقرر

ٹیم میں آسٹریلیا 4، سری لنکا، پاکستان 2، جنوبی افریقہ، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈ بیسٹ الیون میں وسیم اکرم کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

آل ٹائم ورلڈکپ بیسٹ الیون میں پاکستان سے عمران خان اور وسیم اکرم کو منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اینڈویلز کے 11 مختلف مقامات پر ہورہا ہے، کرکٹ کی ایک ویب سائٹ نے اب تک ہونے والے تمام ورلڈکپ کو سامنے رکھتے ہوئے ایک آل ٹائم بیسٹ الیون کا انتخاب کیا ہے، اس میں 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کے ساتھ پاکستان سے وسیم اکرم کو متفقہ طورپر لیا گیا ہے۔




اس ورلڈ بیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا سے 4، سری لنکا اور پاکستان کے 2،2 ، جنوبی افریقہ، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت عمران خان کریں گے جب کہ دوسرے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا سے وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ، رکنی پونٹنگ، شین وارن، گلین میگراتھ ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، مرلی دھرن ، بھارت سے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر اور پاکستان سے وسیم اکرم شامل ہیں۔
Load Next Story