نیب نے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو ایک ہی دن طلب کرلیا

عائشہ احد کو 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع

عائشہ احد کو 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب نے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو 30 اپریل کو طلب کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کوآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 30 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، اس سے قبل بھی حمزہ شہاز کو کئی بار طلب کیا جا چکا ہے اور منی لانڈرنگ اور زائد اثاثہ جات کیس میں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا تاہم اہم بات یہ ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو بھی طلب کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق عائشہ احد کو 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story