خیبر پختونخوا کی خواتین بھی موٹراسپورٹس کی جانب راغب

سلمیٰ مروت نے چکوال 4x4 جیپ ریلی جیت کر تیز ترین ایڈونچر اسپورٹس ڈائیور کا ٹائٹل نام کر لیا

سلمیٰ مروت نے چکوال 4x4 جیپ ریلی جیت کر تیز ترین ایڈونچر اسپورٹس ڈائیور کا ٹائٹل نام کر لیا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں خواتین بھی ایڈونچر اور موٹر اسپورٹس کی طرف راغب ہونے لگیں۔

ضلع لکی مروت کی سلمیٰ خان مروت نے قومی سطح پر ہونے والی چکوال 4x4 جیپ ریلی جیت کر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی پہلی تیز ترین ایڈونچر اسپورٹس ڈائیور کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سلمیٰ خان مروت اس سے قبل بلوچستان میں قومی سطح پر ہونیوالی حب ریلی میں خواتین کیٹیگری میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ہونے والی سالانہ انڈس واٹر کراس ریلی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ سال 2018 میں گلگت، اسکردو میں ہونیوالی سرفرنگہ جیب ریلی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

سلمیٰ خان کچھ عرصے سے وہ اسلام آباد میں فیملی کیساتھ رہائش پذیر ہیں اورموٹر اسپورٹس کیساتھ ساتھ ایک یونیورسٹی سے گریجوایشن کر رہی ہیں۔


''ایکسپریس ٹربیون'' سے گفتگو کرتے ہوئے سلمی خان مروت نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے ایک خاتون کے لیے 100 کلو میٹر ریس میں حصہ لینا اور پھر ٹائٹل جیتنا اعزاز کی بات ہے ، پہاڑوں ، پتھریلے علاقوں اور صحراؤں میں ایڈونچر جیپ ریلیز میں شرکت کرنا کوئی آسان بات نہیں ، لیکن شوق اور لگن ہو تو ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

رواں سال جنوری میں صوابی میں اندس واٹر کراس جیب ریلی میں بھی سلمی خان مروت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 30 ڈارئیورز نے حصہ لیا تھا جن میں 4 خواتین بھی شامل تھیں۔

سلمی خان مروت کا کہنا ہے کہ نادر مگسی میرے فیورٹ آف روڈ جیب ڈائیور ہیں، بلوچستان سے ممبر قومی اسمبلی اور معروف جیب ریسر نادر حسین مگسی نے ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل سے 14 سالوں سے وابستہ ہیں میرے بڑے بھائی نادر مگسی اس گیم کے چیمپئن ہیں۔

نادر مگسی نے کہا کل ہر دوسرا انسان ذہنی دباو کا شکار ہے ، ایسے میں موٹر اسپورٹس تفریح کا بہترین زریعہ ہے،خیبر پختونخوا میں موٹر اسپورٹس سے وابستہ معروف جیپ ڈائیور اور فرنٹئیر 4/4 جیپ کلب کے صدر بابر خان نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر اسپورٹس کو خیبر پختونخوا میں کافی فروغ مل رہا ہے۔
Load Next Story