نیب اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن میں رابطوں کا انکشاف

اپوزیشن کے پاس جاتے رہے ہیں لیکن حکومتی تجاویز پر اپوزیشن کا مثبت جواب نہیں ملا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم


ثاقب ورک April 26, 2019
اپوزیشن کے پاس جاتے رہے ہیں لیکن حکومتی تجاویز پر اپوزیشن کا مثبت جواب نہیں ملا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم۔ فوٹو : فائل

نیب اصلاحات بل پر حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیب اصلاحات بل اور عوام دوست قوانین لانے کیلیے اپوزیشن کے پاس جاتے رہے ہیں لیکن حکومتی تجاویز پر اپوزیشن کا مثبت جواب نہیں ملا۔

بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم بدعنوانی اور رشوت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں، گھسے پٹے نظام کو تبدیل کرنے کیلیے سینیٹ میں عوام دوست بلز لانے کا فیصلہ کیا ہے، کیا اپوزیشن ان بلز کی حمایت کرے گی۔

وزیر قانون نے کہا کہ نیب سمیت متعلقہ محکمے سوالات کے بروقت جوابات نہیں دیتے تو پارلیمنٹ میں بلائیں، رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر بولے کہ ہم عوام دوست قانون سازی کی حمایت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |