بجلی نادہندگان کو 30 اپریل تک 250 ارب واجبات جمع کرانیکی مہلت

10لاکھ نادہندگان کی فہرستیں ویب سائٹ پردی جائیں گی، عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع اور جائیدادوں کو نیلام کر دیا جائے گا

تقسیم کار کمپنی یقینی بنائے گی کہ منقطع شدہ نادہندگان کو دیگرذرائع سے بجلی نہ ملے، بل پر اقساط کی سہولت ہے، سیکریٹری توانائی۔ فوٹو : فائل

وزارت توانائی ڈویژن نے 250ارب روپے سے زائد کے نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 30 اپریل تک واجبات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔


ملک بھر کی تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نادہندگان کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ نادہندگان کی مکمل فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں،ترجمان پاورڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کے ڈیفالٹرزکے نام بمعہ تمام تفصیلات شائع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 10 لاکھ یا اس سے زائد کے نادہندگان کی فہرستیں ویب سائٹ پر دی جائیں گی، ریونیو قانون کے تحت واجبات جمع نہ کروانے والے نادہندگان کے کنکشن منقطع اور جائیدادوں کو نیلام کردیا جائے گا۔
Load Next Story