افغانستان جھڑپ میں 18 طالبان ہلاک ایک نیٹو فوجی مارا گیا

جھڑپ میں 2 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔


News Agencies/AFP August 21, 2013
افغانستان کے مشرقی علاقے میں منگل کو طالبان کی جانب سے حملے میں غیرملکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبے غزنی میں منگل کو افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 18 طالبان اور 2 افغان پولیس اہلکاربھی مارے گئے۔

گورنر غزنی نے بتایا کہ گزشتہ روزصبح کے وقت درجنوں مسلح طالبان جنگجوؤں نے غزنی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پردھاوا بول دیا۔ طالبان ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے فوج کی مدد سے حملہ پسپا کردیا۔ اس جھڑپ میں 18 طالبان ہلاک ہوئے۔ جھڑپ میں 2 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ افغانستان کے مشرقی علاقے میں منگل کو طالبان کی جانب سے حملے میں غیرملکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ ایساف ترجمان کے مطابق فوجی کی شہریت کا فی الحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں