مختلف شہروں میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف چھاپے جاری
کوٹ عبدالمالک میں فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی،فیصل آباد میں بجلی چوروں کو جرمانے
MULTAN:
بجلی اور گیس چوروں کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا، متعدد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔
ایف آئی اے نے کوٹ عبدالمالک میں پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر ساٹھ کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑ لی، منیجر سمیت 3 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ فیکٹری میںگیس چوری کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے اندر منی سی این جی اسٹیشن بھی چلایا جا رہا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کھدائی کر کے گیس چوری کیلیے استعمال ہونے والی پائپ لائن بھی پکڑ لی۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیالکوٹ میں ایف آئی اے نے شادی ہال پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرتے ہوئے عملہ کو پکڑ لیا شادی ہال کا مالک موقع سے فرار ہوگیا۔ بھاگٹانوالہ میں ٹاسک فورس نے نور احمد کو گھر کیلئے بجلی چوری کرتے جبکہ لیاقت علی اور ریاض احمد کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ زرعی موٹر چلاتے ہوئے پکڑ لیا۔
راولپنڈی میں چکلالہ سکیم تھری میں دانیال پلازہ میں واقع اسلام آباد جیولرز پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں بوگس میٹر کے ذریعے بجلی حاصل کی جار ہی تھی کنکشن منقطع کر دیا گیا اور چار افراد گرفتار کر لئے گئے۔ فیصل آباد میں24صارفین کی بجلی چوری پکڑ کر میٹر اتار کربھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ سرگودھا میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 29 جولائی سے 19 اگست تک بجلی چوروں کے خلاف کل 262مقدمات درج ہوئے،312ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی، 233ملزمان گرفتارہوئے، بجلی چوری کا تخمینہ یا ریکوری 1,17,45,187روپے ہوئی ہے۔ گیس چوری پر28مقدمات درج ہوئے۔ 41ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی 28گرفتار ہوئے۔
ملتان میں ضلعی ٹاسک فورس نے اب تک 646 بجلی و گیس چوروں کو پکڑا ہے۔ جنہیں مجموعی طر پر 96 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ جس میں 90 کروڑ روپے کے جرمانے سوئی گیس چوروں کو کئے گئے۔ مختلف چھاپوں کے دوران 30 بجلی و گیس چوروں کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور اب تک 352 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ کبیر والا میں شادی ہال پر چھاپہ مارکر گیس چوری پکڑ لی گئی۔ کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے رابعہ سٹی اور شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے3100غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیے۔تحصیل سجاول جونیجو میں ایس ڈی او سیپکو نے 40 دیہات کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دی۔
حیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ مگسی پلازہ گلستان سجاد میں واقع ڈرائی کلینر کی دکان اور کارخانہ میں چھاپہ مارکر سوئی گیس اور بجلی کے دو غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو اور ایف آئی اے کی ٹیموں نے حیسکو ریجن کے بارہ اضلاع میں مشترکہ کارروائیاںکرتے ہوئے مجموعی طور پر 2631 غیر قانونی بجلی کے کنکشن منقطع کر کے ان سے 7 کروڑ 35 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ سولہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواکر دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو حیسکو نے بجلی چوری میں ملوث آٹھ حیسکو ملازمین کو معطل کرنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔