عالمی مالیاتی سامراج پاکستان کو سی پیک سے نکالنے کیلئے دباؤ بڑھارہا ہے رضا ربانی

سِی پیک سے خصوصی پروگرامز کے تین ارب کم کر دیئے گئے ہیں، پی پی پی رہنما


ویب ڈیسک April 26, 2019
سِی پیک سے خصوصی پروگرامز کے تین ارب کم کر دیئے گئے ہیں، پی پی پی رہنما فوٹو:فائل

پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی سامراج سی پیک سے پاکستان کو نکالنے کیلئے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے سی پیک پروگرامز کیلئے خصوصی اقدامات کے 27 ارب میں سے 24 ارب دوبارہ مختص کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ سِی پیک سے خصوصی پروگرامز کے تین ارب کم کر دیئے گئے ہیں، جب سے حکومت برسر قتدار آئی امریکی سامراج کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا ہے، خطے میں بھی ہمارا جھکاؤ امریکی اتحادیوں کی جانب ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی سامراج سی پیک سے پاکستان کو نکالنے کیلئے دباؤ بڑھا رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بھارت آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج نہ دے، بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی کیا شرائط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں