پولیس نے حنیف میمن اور عبدالخالق کی گرفتاری ظاہر کردی

سی آئی ڈی نے ملزمان کوجسمانی ریمانڈ کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا


Staff Reporter August 21, 2013
سی آئی ڈی نے ملزمان کوجسمانی ریمانڈ کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا فوٹو: فائل

شیرازی گروپ کی جانب سے این اے حلقہ237ٹھٹہ کے چیف پولنگ ایجنٹ حنیف میمن اوراس کے ڈرائیور عبدالخالق کی قتل کے مقدمے میں سی آئی ڈی نے گرفتاری ظاہر کردی اورعدالت سے ایک روزکا جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ان کی گمشدگی سے متعلق دائردرخواست پرجمعرات کو ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے حلقہ237ٹھٹہ کے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرنیوالے شیرازی گروپ کے امیدوارریاض شیرازی نے 22اگست کوہونے والے ضمنی الیکشن میں محمد حنیف میمن کو چیف پولنگ ایجنٹ مقررکیا تھاتاہم چندروز قبل اسے اورڈرائیور عبدالخالق کواغوا کر لیاگیا تھا۔ ان کے لاپتہ ہونے پراندرون سندھ شدیدہنگامہ آرائی جاری ہے اورحریف پربھی الزامات عائدکیے گئے۔



حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تاہم منگل کوسی آئی ڈی نے مذکورہ ملزمان کوان کا جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ذیشان منظورکے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پرفاضل عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسرپر ملزمان کو تاخیرسے عدالت میںپیش کرنے پرشدیدبرہمی کا اظہار اور شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا کہ ملزمان کو گرفتاری کے فوراً بعدکیوں نہیںپیش کیا۔ نیزپولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کوصرف ایک روزکے جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میںدیدیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بغدادی میںمقتول ندیم کے قتل کامقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں