’’بینظیر کو دھمکی غیر موثرسیکیورٹی عدلیہ کا رویہ‘‘ مشرف پر فرد جرم کی وجوہ
2010میں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں بھی بینظیرکی سیکیورٹی پراس وقت کی حکومت وفوج کے کردارپرکچھ سوالات اٹھائے گئے تھے
چاروجوہات کی بناپر سابق آرمی چیف اورسابق صدرپرویزمشرف کیخلاف بینظیر قتل کیس میں فردجرم عائدکی گئی۔
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے پرویزمشرف کیخلاف فردجرم عائدکیے جانے کی چار وجوہات بیان کی ہیں۔پہلی وجہ اس وقت کی پاکستانی حکومت کی جانب سے وہ موقف تھاجس میں کہاگیاتھاکہ بینظیرکے قتل میں طالبان ملوث ہیں جبکہ2010میں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں چندباتیں اٹھائی گئیں جس نے اس معاملے میں اس وقت کی حکومت اورفوج کے کردارپرکچھ سوالات اٹھائے اوریہ الزام عائدکیاگیاکہ مشرف حکومت اورفوجی چھتری تلے کام کرنے والی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانب سے بینظیربھٹوکووطن واپسی پرموثر سیکیورٹی فراہم نہیںکی گئی تھی۔دوسری وجہ امریکی صحافی مارک سیگل کاوہ بیان تھاجس میں انھوں نے بینظیربھٹو کوان کے قتل سے 2ماہ قبل سابق صدرپرویز مشرف کی جانب سے کیے جانے والے دھمکی آمیزفون کاحوالہ دیاتھا، مارک سیگل نے یہ بھی بتایاتھاکہ بینظیربھٹونے ایک ای میل بھی بھیجی تھی جس میں انھوں نے واضح الفاظ میں کہاتھاکہ اگرانھیں قتل کردیا گیاتواس کے ذمے دارپرویزمشرف،ایک سیاسی رہنمااور خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ دیگر2افرادہونگے۔تیسری وجہ پاکستانی عدالتوں کاوطن واپسی پرمشرف کے خلاف جارحانہ رویہ ہے۔
پرویزمشرف کووطن واپسی پرمختلف مقدمات کاسامناہے اوروزیراعظم پاکستان نے ان کے خلاف تمام الزامات کی تحقیقات اورغداری کامقدمہ چلانے کاحکم دے رکھاہے۔چوتھی وجہ بینظیربھٹوقتل کی تفتیش کرنے والے اقوام متحدہ کے پینل کے سربراہ ہیرالڈومونوزکی نئی آنے والی کتاب ہے جس میں انھوں نے بینظیرکے قتل میں پرویز مشرف کے کردار کے حوالے کئی اٹھائے سوالات ہیں،ہیرالڈو نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ بینظیرنے ای میل کے ذریعے پہلے ہی پرویزمشرف کی جانب سے لاحق خطرات سے بھی آگاہ کردیاتھا،یہ بات بھی ثبوت کے طورپرموجودہے کہ پرویز مشرف کے ساتھ معاہدے کے باوجودبینظیر بھٹو نے وطن کی واپسی پران کی حکومت پرسخت تنقیدشروع کردی تھی اورالیکشن میں قبل ازوقت دھاندلی کے الزامات بھی لگائے تھے جس پر پرویزمشرف کوبینظیربھٹوپرسخت غصہ تھا۔ہیرالڈونے لکھاہے کہ پرویزمشرف نے بینظیر بھٹوکومناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی تھی جس کی وجہ سیاسی معاملات ہوسکتے ہیں تاکہ بینظیربھٹوپردباؤڈالاجاسکے کہ وہ ان سے تعاون کریں،ان تمام معاملات کے باوجودہم حتمی طورپریہ نہیں کہہ سکتے کہ بینظیربھٹوکے قتل میںکون ملوث ہے ۔