شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 26, 2019
نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

PARIS: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہے، اس سے قبل تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

ای سی ایل میں مزید جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق، مبین صولت، شاہداسلام الدین اورعامر نسیم بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں