نشوہ ہلاکت دارلصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں خواجہ اظہار

پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 26, 2019
پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے، رہنما ایم کیو ایم فوٹو:فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کم سن نشوہ ہلاکت کیس میں دارلصحت اسپتال کو بند کرنے کی مخالفت کردی۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین سمیت 4 اراکین نے ڈومیسائل کے اجرا سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیر متعلقہ افراد کو ڈومیسائل جاری کرکے ملازمتیں دی جارہی ہیں، ڈومیسائل کے اجرا کیلئے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔

بعدازاں خواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے، اس نے کوٹہ سسٹم کی آڑ لے کر شہری سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، عدالت کو تمام ثبوت فراہم کردیے جس پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ میرٹ پر نوکریاں دی تھیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر نہیں ان کے طرز حکمرانی پر اعتراض ہے، بلاول نے کہا تھا کہ میں وزرا پر ڈنڈا اٹھاؤں گا، لیکن انہوں نے ڈنڈا وزرا کے بجائے وفاق کے خلاف اٹھا لیا۔

نجی اسپتال کی غفلت اور غلط انجکشن سے جاں بحق بچی نشوہ سے متعلق خواجہ اظہار نے کہا کہ ہم نشوہ کے والد کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن دارلصحت اسپتال کو سیل کرنے کے خلاف ہیں، کیا تھر میں بچے نہیں مر رہے؟ نشوہ کا معاملہ پہلا نہیں، جان بوجھ کر کسی نے اس کی جان نہیں لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |