پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی 3 لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کردی


ویب ڈیسک April 26, 2019
ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدرؤف کی رکنیت معطل کردی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے 3 لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل سے شروع ہونے والی بحث ہنگامہ آرائی میں بدل گئی، ن لیگ نے بل کے کئی نکات پر اعتراض کیا جب کہ ن لیگی رکن عظمیٰ بخاری اور ڈپٹی اسپیکر میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد عظمیٰ بخاری نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف نعرے لگوائے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی رکن پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی اسپیکر کو مزید برہم کردیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ن لیگی رکن پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کردی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں