وزیراعظم کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی قیادت سے ملاقات

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو کو حالیہ معاشی اور مالیاتی اقدامات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک April 26, 2019
وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو کو حالیہ معاشی اور مالیاتی اقدامات سے آگاہ کیا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کےلیے چار روزہ دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت رزاق داؤد موجود تھے۔

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو کرسٹالینا جارجیوا کو حکومت کے حالیہ معاشی اور مالیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ورلڈ بینک کی جانب سے خطے کو آپس ملانے، غربت کے خاتمے اور کاروبار کو آسان بنانے جیسے اقدامات کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، وزیراعظم

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی اعلیٰ افسر کو پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے احساس پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو نے قرضوں کی فراہمی اور بیرونی فنڈز جیسے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لیگارڈ نے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کرسٹینا لیگارڈ کو ملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور غربت مٹاؤ پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں