بھارت غریبوں کو غذائی اشیا 1سے 3 روپے کلو ملیں گی منصوبے کا افتتاح

80 کروڑ غریبوں کو سستے اناج کی فراہمی کا منصوبہ شروع، دو تہائی آبادی کو فائدہ ہوگا، سونیا گاندھی


Net News August 21, 2013
80 کروڑ غریبوں کو سستے اناج کی فراہمی کا منصوبہ شروع، چاول، گندم و دیگر اشیا شامل، دو تہائی آبادی کو فائدہ ہوگا، سونیا گاندھی فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی حکومت نے 80 کروڑ غریبوں کیلیے سستے داموں چاول، گندم اور دیگر اناج کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا۔

سونیا گاندھی نے منگل کو دہلی میں خواتین میں خصوصی کارڈ تقسیم کیے۔ منصوبے کے تحت مستحق افراد کو اناج ایک سے 3 روپے فی کلوگرام پر فیئر پرائس شاپس سے دیا جائیگا۔ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ غذا کی حفاظت کی منصوبہ بندی کا فائدہ ملک کی دو تہائی آبادی کو ملے گا، ہامرے ملک میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جنہیں کھانا نہیں ملتا، ان کے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں. ہمیں غریبوں کی انمول زندگی کا ذمہ دار بننا ہوگا' ہریانہ اور اتراکھنڈ میں بھی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔



گزشتہ برس شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پانچ سال سے چھوٹے بچوں میں سے نصف غذا کی کمی کا شکار ہیں۔ ادھر بھارتی پارلیمان میں ہنگامے کی وجہ سے منگل کو بھی فوڈ سیکیورٹی اسکیم کے بل پر بحث نہیں ہو سکی۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ 24ارب ڈالر کے اس منصوبے سے خزانہ خالی ہو جائے گا۔ کانگریس امید کر رہی ہے کہ اسکیم کا فائدہ اسے اگلے سال کے عام انتخابات میں ملے گا۔ دریں اثنا این این آئی کے مطابق بھارت کے سرکاری ادارے نیشنل سیمپل سروے آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 70فیصد سے زائد آبادی روزانہ دو وقت کے کھانے سے محروم ہے، ان کی یومیہ آمدنی23 روپے سے بھی کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں